ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے پر بنگلہ دیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا



(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر بنگلہ دیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلہ دیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:    تنقید اور بدتمیزی میں فرق،کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں: حارث رؤف

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلہ دیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *