ڈیلی الائونس معاملہ قومی ہاکی پلیئرز کا ٹریننگ کیمپ میں عدم شرکت کا فیصلہ



(وسیم احمد)قومی ہاکی کھلاڑیوں نے ڈیلی الائونس کا معاملہ حل نہ ہونے پر ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی الاؤنس کا معاملہ حل نہ ہونے اور ڈیلرز کی عدم ادائیگی کے باعث قومی ہاکی پلیئرز نے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ہاکی کھلاڑی آج شام سے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے، پی ایچ ایف کی جانب سے 23 جنوری تک ڈیلیز ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ڈیڈ لائن کے روز فیڈریشن نے ادائیگی میں مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، فیڈریشن کا پیغام مینجمنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں تک پہنچایا گیا، ادائیگی میں مزید تاخیر پر کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر کیمپ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ میں شامل تمام قومی ہاکی کھلاڑی بائیکاٹ میں شریک ہیں، پی ایچ ایف پر بنگلہ دیش سیریز کی ڈیلیز کی ادائیگی تاحال واجب الادا ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے واجبات بھی تاحال ادا نہیں کیے گئے، پرو لیگ کے 10 ہزار روپے یومیہ الاؤنس پی ایس بی نے ادا کیے، باقی 20 ہزار روپے یومیہ الاؤنس پی ایچ ایف نے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، مالی معاملات سے تنگ آکر کھلاڑیوں نے ٹریننگ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *