سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہر ٹیم میں ہونا چاہیے۔
نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ضرور جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل میرا ہی متعارف کروایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سوچ سمجھ کر اچھا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے، بنگلا دیش کرکٹ کونسل نے پل آؤٹ کر لیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دیکھنا ہے اب پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں













Leave a Reply