سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کے دو حصّے کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: میئر کراچی


میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں تک وفاق بناتا ہے، کراچی میں کوئی تعاون نہیں کرتا، ہم سے یہ نہ پوچھیں کہ ہماری یلو اورریڈ لائن اب تک کیوں مکمل نہیں ہوئی، وفاق سے پوچھیں کہ اس کا کراچی میں گرین لائن منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔

میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے، کراچی کو وفاق کے حوالےکرنا بھی ممکن ہے، سانحے کی آڑ میں سیاست کوئی نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *