
(24نیوز) جو بھی اہم کام ہیں وہ ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے اور یکم فروری کو بھی دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں، ستائیس جنوری اور یکم فروری کی دوپہر کو کوئی اہم کام لے کر گھر سے نکلیں گے تو شاید دوسرے متعلقہ لوگ دستیاب نہ ہوں کیونکہ اس روز پاکستان کے جونئیر وارئیر زمبابوے میں ہو رہے انڈر19 ورلڈ کپ میں مخالفوں کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان بھر میں کرکٹ اور گرین شرٹس کے فین کئی دن پہلے ہی میچ دیکھنے کی تیاریاں شروع کر چکے ہیں۔
جونئیر گرین شرٹس کا آئی سی سی ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ کا پہلا میچ 27 جنوری کو ہرارے شہر کے ہرارے سپورٹس کلب میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹس اس میچ کے لئے پاکستان کو فیوریٹ تصور کر رہے ہیں۔ اور فینز اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب سپر سکس راؤنڈ میں جونئیر گرین شرٹس اپنی پہلی پیش قدمی کا آغاز کریں گے۔
لاہور مین یہ میچ دیکھنے کے لئے گھروں میں خاص تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فیملی کے ارکان کو اکٹھا کیا جا رہا ہے اور دوستوں کو میچ دیکھنے کے لئے گھروں پر مدعو کیا جا رہا ہے۔ میچ ٹھیک ساڑھے بارہ بجے شروع ہونا طے ہے لیکن آج کل زمبابے میں بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض علاقوں میں تو سیلاب آئے ہوئے ہیں، اس لئے میچ کے روز کچھ بھ۸ی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہیں؛ بنگلہ دیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر شاہد آفریدی کی سخت تنقید
پاکستان انڈر19 کا موسٹ اویٹِڈ میچ یکم فروری کو زمبابوے کے شہر بلوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا جب کہ ٹاس طریقہ کار کے مطابق دوپہر 12 بجے ہو گا۔
پاکستان میں کرکٹ فینز بھارت کے ساتھ کسی بھی میچ کو ایک معرکے کی طرح دیکھتے ہیں۔ فینز میچ کو صرف دیکھ سکتے ہیں لیکن ٹی وی سکرینوں کے سامنے بیتھے فینز کا جوش دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔ ایسا ہی اس مرتبہ یکم فروری کو بھی متوقع ہے۔
پاکستان کی طرح بھارت بھی سپر سکس راؤنڈ مین اپنا پہلا میچ 27جنوری منگل کے روز کھیلے گا، بھارت کا سامنا میزبان ٹیم زمبابوے سے ہو گا۔ پاکستان اپنے گروپ میچ مین زمبابوے کو ہرا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: منیاپولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنٹوں نے ایک اور امریکی شہری کو قتل کر دیا












Leave a Reply