پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژائو شیرین سے ملاقات



(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی، محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کے خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار اور لگن سب کے لیے قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اور اب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان–چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ژاؤ شیرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو میں کہا کہ ان کے ساتھ بھائیانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں بھی برقرار رہیں گے اور ان کی لاہور میں غیر موجودگی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ حالیہ دورے میں چین میں انہوں نے چینی وزیر برائے عوامی تحفظ وانگ ژیاؤہونگ کے ساتھ تین گھنٹے تیس منٹ پر مشتمل خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی لکھی ہوئی کتاب پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *