حکومت نے اتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا



(24 نیوز)حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

 ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوا کرے گی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے بھی منظوری لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:بسنت:1 ارب22 کروڑ کی ڈور گڈی فروخت





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *