ٹی20 ورلڈ کپ سےبڑا دھچکا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر  



(ویب ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے کہ ہم پُرامید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کھلاڑی کی  ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی

ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس بولرز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *