دہشتگردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے :شاہد آفریدی کافوری اقدامات کا مطالبہ



(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد  آفریدی نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد  اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئٹس سے کام چلاتے رہیں گے؟ 
شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ  بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنہیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فورً اکیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملہ خوفناک اور بزدلانہ جرم ہے:ملالہ یوسفزئی کی مذمت

یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *