ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹرک ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے میچ کا بھی فیصلہ ہوگیا



(24نیوز)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کیے، جس میں شمرون ہٹمایر کی اننگز سب سے نمایاں رہی، انہوں نے 64 رنز بنائے۔

 سکاٹ لینڈ کی طرف سے بریڈ کری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان شریف، اولیور ڈیوڈسن اور مائیکل لیسک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ہیٹرک سمیت 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
قبل ازیں ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:نیا سسٹم داخل،بلوچستان میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *