وزیرِاعظم شہباز شریف نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے بنگلا دیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، خطے کے امن و ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلا دیش تعلقات کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
انتخابی نتائج کی تفصیل
الیکشن کمیشن بنگلہ دیش کی جانب سے جاری سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی، جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔













Leave a Reply