
(ویب ڈیسک )پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا ،وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ عثمان طارق کےبولنگ ایکشن سے متعلق بات چلتی رہی ہے، وہ دو مرتبہ کلیئر ہوچکے ہیں مگر پتا نہیں اس کے ایکشن پر بات کیوں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان طارق پر اس سب کا کوئی اثر نہیں پڑتا، ہمارے لیے یہ سبب پلیئر ایک جیسے ہیں اور کل بھی ایک بڑے لیول کا میچ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت میچ سے قبل اہم خبر،محسن نقوی کو بڑی دعوت مل گئی
سلمان علی آغا نے کہا کہ کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور پچ کا بھی علم ہے، ہم تیار ہیں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔
بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں ،کوئی بھی کھیل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں ریکارڈ اچھا نہیں رہا مگر ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں۔












Leave a Reply