ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب



(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 میں ایونٹ کی 19 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کے خلاف 235 رنز بنا ڈالے۔

یہ رواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعی اسکور ہے۔

 یہ اس ایونٹ کا پانچواں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ بھی ہے، اس سے قبل 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں 5 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے۔

اس کے علاوہ 2016 اور 2024 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں چار مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے۔

2009، 2012 اور 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں صرف ایک مرتبہ اور 2022 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 2 مرتبہ یہ سنگ میل عبور ہوپایا تھا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : آئر لینڈ نے عمان کو ہرا دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *