انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی



(24نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ2026  کے 23 ویں میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 10 گیندیں قبل ہی کامیابی سمیٹ لی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے 19.4 اوورز میں 152 رنز بنائے۔ کپتان رچی بیرنگٹن نے 49 رنزکی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ مائیکل جونزنے 33 رنزاسکورکئے، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 جبکہ جوفرا آرچراور لیام ڈاسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغازمایوس کن رہا اورابتدائی دو وکٹیں جلد گرگئیں، تاہم ٹام بینٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنزکی میچ وننگ اننگزکھیلی۔

سیم کرن نے 28 اور ول جیکس نے ناقابل شکست 16 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے گروپ سی میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔
 

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : آئر لینڈ نے عمان کو ہرا دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *