حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *