
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کی توقعات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں اس میچ پر مرکوز ہوتی ہیں۔
️ Babar Azam on the highly anticipated match against India pic.twitter.com/QVhSUueuUY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
بابر اعظم کا کہنا تھا میں کئی پاک بھارت میچز کا حصہ رہا ہوں تو یہی سیکھا ہے کہ میدان سے باہر ہونے والی باتوں پر دھیان نہ دیں اور بلکل ریلیکس رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کا اپنا ایک جوش ہوتا ہے لیکن اپنے جونیئرز کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ جتنا پراعتماد رہو گے اور ٹینشن نہیں لو گے تو آپ کے لیے اچھا ہوگا۔
مزید پڑھیں:رقص، ڈپریشن بھگانے کیلئے بہترین ورزش قرار
واضح رہے کہ بابر اعظم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی سے اب تک بھارت کے خلاف کئی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو بدترین شکست دینے میں بابر اعظم کا بھی اہم کردار رہا ہے۔












Leave a Reply