
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم مقابلے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹرز احمد شہزاد، راشد لطیف اور محمد عامر نے اپنی رائے دی ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ میں کچھ کمزوریاں ہیں اور ٹیم کے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
احمد شہزاد کی رائے
احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی سپن بولنگ مضبوط ہے، لیکن مڈل آرڈر ابھی بھی کمزور نظر آ رہا ہے، بابر اعظم کو نمبر چار پر رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اسپن وکٹ پر بیٹنگ میں بہتر کام کر سکیں۔
انہوں نے فخر زمان کی عدم موجودگی اور حسن نواز کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ ٹیم کے کچھ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کی طرف سے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ایران سے معاہدے کے خواہشمند،وہ خامنہ ای سے ملنے کو بھی تیارہیں: مارکو روبیو
احمد شہزاد نے کہاکہ بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس 42 فیصد ہے۔
راشد لطیف کی رائے
سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ عثمان اور فخر جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مڈل آرڈر کے لیے صحیح انتخاب اہم ہے، انہوں نے کہا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو لچک کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے تاکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں توازن برقرار رہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کی فتح کا امکان 60 فیصد جب کہ پاکستان کی کامیابی کا چانس 40 فیصد ہے۔
محمد عامر کا اندازہ
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کی جیتنے کی توقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر دعاؤں کے پاکستان کے جیتنے کا امکان 60 فیصد ہے، اور دعاؤں کے ساتھ یہ امکان مزید بہتر ہو سکتا ہے۔












Leave a Reply