چکوال میں دیانتداری کی روشن مثال، موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے مسافر کو واپس کر دیے


موٹروے پولیس نے ایک بار پھر ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پیسوں سے بھرا بیگ اصل مالک تک پہنچا دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک مسافر اپنا بیگ کلر کہار سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ نامعلوم بیگ ملنے پر اہلکاروں نے قواعد کے مطابق اس کی تلاشی لی تو اس میں 53 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔

موٹروے پولیس نے فوری طور پر مسافر کی تلاش شروع کی اور تصدیق کے بعد رقم سے بھرا بیگ اس کے حوالے کر دیا۔

بیگ واپس ملنے پر مسافر نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دیانتداری قابلِ تحسین ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس شہریوں کی حفاظت اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *