
(24 نیوز)بھارت اور پاکستان کے ٹاکرے سے اشتہارات کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہیں جب کہ ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے میچ کو ماہرین ’’کمرشل سپرنووا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے سٹینڈرڈ پریمیم سپٹاٹس کے ریٹ عام طور پر 20 لاکھ اور 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن دو روایتی حریفوں کے درمیان دیرینہ دشمنی نے 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت کو حیران کن 40 لاکھ تک پہنچا دیا ہے۔
ان اعداد و شمار کو “سونے اور چاندی کی قیمت” کے برابر قرار دیا جا رہا ہے جب کہ آٹو (Hyundai، Mahindra)، FMCG (Amul، Britannia) اور Fintech جیسے شعبوں کی کمپنیاں اشتہارات دینے کے لیے مد مقابل ہیں۔
اندازے کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں 2 ہزار کروڑ تک کی اشتہاری آمدنی ہوسکتی ہے جس کا بڑا حصہ آج ہونے والے اس میچ سے حاصل ہوگا۔
یہ اضافہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی پر واضح ہے جس میں JioHotstar لائیو اسٹریم کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 لاکھ اور 20 لاکھ کے درمیان چارج کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایونٹ سے چند روز قبل اپنے بائیکاٹ کے مؤقف کو تبدیل کرنے کے لیے فیصلے نے ڈیمانڈ کو بڑھایا جس سے سلاٹس کی کمی پیدا ہوئی۔
“انڈیا پاکستان میچ کا بخار ٹیلی ویژن سکرینوں سے آگے میزبان شہر کولمبو کی گلیوں تک پھیلا ہوا ہے۔












Leave a Reply