بھارت کیخلاف پاکستان کون سے 11 کھلاڑی کھلائے گا؟



(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے امریکا کے خلاف شاندار کامیابی دلانے والی پلیئنگ الیون میں ردوبدل نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا بدستور نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے، جبکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے۔

بولنگ اٹیک میں رفتار کے سپہ سالار شاہین شاہ آفریدی مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ اسپنر ابرار احمد اور عثمان طارق کی ورائٹیز کولمبو کی کنڈیشنز میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اس مقابلے میں داخل ہو رہی ہیں، پاکستان نے نیدرلینڈز اور امریکا کو شکست دی، جبکہ بھارت نے امریکا اور نمیبیا کو زیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ٹی20 انٹرنیشنلز میں تاریخی اعتبار سے بھارت کو برتری حاصل ہے، جہاں اس نے 16 میں سے 13 مقابلے جیت رکھے ہیں جبکہ پاکستان بارکامیاب ہوا، ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی بھارت کو 6-1 کی سبقت حاصل ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون:
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *