
( ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف ٹیم کے سینئر پلیئرز بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب کی بدترین پرفارمنس پر برس پڑے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔
محمد یوسف نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔
Time’s up for Shaheen, Babar, and Shadab, Pakistan’s T20 squad needs new performers, not empty wins against weaker sides #T20worldcup
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) February 15, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بابراعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی بری طرح ناکام رہے اور ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔












Leave a Reply