
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر راشد خان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جنگی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پناہ لے چکے ہیں۔
یہ دعویٰ اس تناظر میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسی صورتحال کے باعث افغان شہری سرحدی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راشد خان ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت مؤقف رکھتے رہے ہیں اور انہوں نے کئی مواقع پر پاکستان مخالف بیانات دیے۔ صارفین نے یہ بھی یاد دلایا کہ ایک کرکٹ میچ کے بعد انہوں نے بھارتی سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کے ساتھ جشن منایا تھا جس کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک راشد خان یا افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
اس لیے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا باقی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو احتیاط سے دیکھنا چاہیے کیونکہ جنگی حالات میں غلط معلومات بھی تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔
Afghan batter Rashid Khan along with family taking refuge in Peshawar, KPK, Pakistan due to war between Pak Army and Afghan Talibans (Terrorists).
He is the one who never missed any chance to display his enmity against Pakistan and even danced with Indian… pic.twitter.com/W6XtwQcB2q
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) March 7, 2026
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر مٹھا خان شہید ہوگئے












Leave a Reply