
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ریکارڈ کی گئی جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل کھیلا گیا،اس دوران روہت شرما اور ریتیکا کے درمیان ایک دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔
Rohit Sharma doesn’t seem to agree with something Ritika bhabhi is saying, but she is trying her best to explain it to him today at Narendra Modi Stadium.????❤️
Best Jodi my favourit????❤️ pic.twitter.com/MmEymgymDm
— ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12) March 8, 2026
ویڈیو میں ریتیکا روہت کو کسی بات کی وضاحت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ روہت کے تاثرات ایسے ہیں جیسے وہ پوری طرح قائل نہیں ہوئے،ریتیکا ان کو کچھ کہنا چاہتی ہیں مگر یہ دیکھ کر روہت ان سے متفق نہیں ہیں، وہ بات بدل کر خاموش ہوجاتی ہیں۔
ویڈیو میں روہت شرما منہ دوسری طرف پھیر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
دونوں کے درمیان یہ ہلکا پھلکا انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار کھلاڑیوں کے ایسے سادہ اور گھریلو لمحات انہیں مداحوں کے اور بھی قریب کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایشان کشن کی گرل فرینڈ کے ساتھ تصاویر وائرل












Leave a Reply