وفاقی و صوبائی وزیروں کی تنخواہیں بند، سرکاری گاڑیاں کھڑی کرنے کا حکم


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جبکہ سرکاری اخراجات کم کرنے اور وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا۔شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری اخراجات کم کرنے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اہم فیصلے

اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی تجاویز کی بنیاد پر حتمی لائحہ عمل طے کیا گیا اور تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اہم نکات یہ ہیں:

  • وفاقی کابینہ کے ارکان دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے

  • سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور توانائی بچت کے لیے طلب و رسد کی مسلسل نگرانی

  • کفایت شعاری پالیسی کو صنعتی اور زرعی شعبوں پر لاگو نہ کرنے کا فیصلہ

  • سرکاری اداروں میں سادگی اور بچت کی پالیسی پر عمل درآمد

ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل نظام

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو بلاتعطل انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *