شیرِ بنگلہ  نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن کے لیے آنا بہت اچھا لگا;شاہین آفریدی



(24نیوز) کپتان پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ شیرِ بنگلہ  نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن کے لیے آنا بہت اچھا لگا،کیمپ میں کھلاڑیوں کی توانائی اور جوش و خروش شاندار ہے۔

 سکواڈ میں تجربہ کار سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے کچھ باصلاحیت اور پرجوش سٹارز  بھی شامل ہیں،کھلاڑیوں کو ٹیم کے مجموعی توازن اور کمبی نیشن کو مدِنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے,ہم سب مل کر سخت محنت کرنے کے لیے منتظر ہیں کپتان شاہین آفریدی۔

کپتان نے مزید کہا کہ یہ بھی  خوشی کی بات ہے کہ ہم بنگلہ دیش جیسے ملک میں ہیں جہاں کے لوگ کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں،بنگلہ دیش میں لوگ  ہمیشہ بڑی تعداد میں اس کھیل کو اسپورٹ  کرنے کے لئے  آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *