نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ


حکومت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے اس تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی۔

سمری کی منظوری کے بعد نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر فائز ہو جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *