
(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاور ہٹنگ کے ریکارڈز ٹوٹ گئے، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 780 چھکے لگائے گئے۔
یہ 2024 کے ایڈیشن میں لگنے والے 517 چھکوں کے مقابلے میں تقریباً 51 فیصد زیادہ ہیں، اس سے ایک بار پھر بیٹ اور بال کے درمیان توازن کی بحث بھی چھڑ گئی۔
فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت نے 255 رنز بنا کر ٹی20 کرکٹ میں سکورنگ کی نئی حدیں قائم کر دیں۔
250 سے زائد ٹوٹلز میں سے 3 میزبان ٹیم نے ہی بنائے، ٹورنامنٹ کے دوران اجتماعی اسٹرائیک ریٹ 134 تک پہنچ گیا، جو اس ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاندار بیٹنگ ضرور دیکھنے کو ملی لیکن بیٹ اور بال کے درمیان توازن برقرار نہیں رہا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ روب والٹر نے کہا کہ اگر شائقین اس انداز کی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو اس پر زیادہ شکایت کی ضرورت نہیں، البتہ کھیل میں مقابلہ برابر ہونا بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ












Leave a Reply