شاہین آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ سامنے آگئی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی معروف فرنچائز لیگ دی ہنڈریڈ کے آکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ کے آکشن سے صرف ایک روز قبل دستبرداری اختیار کی، جس کے بعد وہ اس سال لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی نے یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف جولائی میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے باعث کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اپنی توجہ مکمل طور پر قومی ٹیم کی ذمہ داریوں پر رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہوں نے دی ہنڈریڈ لیگ کے آکشن میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق شاہین آفریدی کا یہ فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ فرنچائز لیگ کے بجائے پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کو ترجیح دے رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *