آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا



(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کی  پلیئر آکشن میں  آئی پی ایل ٹیم سن رائزز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران  نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔

انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا تھا تاہم اب تک صرف دو پاکستانی کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں۔

 پاکستان کے مسٹری سپنر ابرا ر احمد کو انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کر لیا۔

اس کے علاوہ برمنگھم فیونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔ 

نیلامی سے پہلے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ بھارت سے جُڑا ہوا کوئی گروپ انگلش ٹورنامنٹ کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نہیں خریدے گا لیکن سن رائزر لیڈز نے یہ بات غلط ثابت کردی جس کےبعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ۔

انڈین پریمیئر لیگ سن رائزر حیدر آباد  اور دی ہنڈرڈ لیگ  میں  سن رائزرز لیڈز کی کو اونر کاویا مران کو تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کاویا نے پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو کیوں ٹیم میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  موٹروے ایم 2 ؛نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *