ابرار احمد کے معاملے پر بھارتی بورڈ کا مؤقف سامنے آ گیا



( ویب ڈیسک )انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی اسپنر ابرار ا حمد کی بھارتی ملکیتی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے معاملے پر بی سی سی آئی  کے نائب صدر راجیو شکلا کا بیان سامنے آگیا۔

راجیو شکلا نے اس معاملے پر کہا کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے ، ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔

بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ  یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا  جہاں وہ مالک ہیں۔

 راجیو شکلا نے کہا یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کو خبردار کر دیا

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں حاصل کیا۔

 سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا جبکہ بھارتی مالکان کو پاکستان سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *