بھارت افغان سر زمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے سے باز آجائے، دفتر خارجہ


افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں پر بھارتی بیان کے حوالے سے پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھارت کی حمایت حاصل ہے جبکہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں مکمل طور پر قانونی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے الزامات مضحکہ خیز اور منافقانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھارت کی حمایت حاصل ہے جبکہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں مکمل طور پر قانونی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی تباہی پر بھارت کی مایوسی قابل فہم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت خود انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اس کا غیر قانونی قبضہ بدستور جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوتوا نظریہ بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور بھارت نے خطے میں بگاڑ پیدا کرنے والا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے سے باز رہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر مناسب اقدام کرتا رہے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *