سابق کپتان سرفراز احمد کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد محسن نقوی سے ملاقات 


(حافظ شہباز علی )سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی سے ملاقات کی ، محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی ،محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مسقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 محسن نقوی نےملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، آپ نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے،پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *