لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 خوارج ہلاک


لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید جھڑپ میں 5 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *