سابق قومی کرکٹ کپتان  کی الیکشن لڑنے میں دلچسپی پسندیدہ پارٹی کا نام بھی بتا دیا 



( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ تجزیہ کار راشد لطیف نے مستقبل میں سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

راشد لطیف سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیں تو کس جماعت کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے، اس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ کبھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایم کیو ایم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

 جب ان سے سوال کیا گیا کہ الیکشن میں کب کھڑے ہوں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن میں کھڑا ہوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 22 اگست 2016 کو مستقل طور پر کراچی سے اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے اور اب وہ کراچی کو یاد بھی نہیں کرتے۔

راشد لطیف نے کہا کہ انہیں اسلام آباد زیادہ پسند ہے۔ انہوں نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں رہائشی اور کھیلوں کے مسائل سنگین ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں سب لوگ ڈی ایچ اے میں منتقل ہو گئے ہیں تو ملیر جیسے علاقوں کے لوگ کہاں جائیں؟

 انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی اور لاہور کو کرکٹ کی نرسریاں کہا جاتا تھا مگر اب صورتحال بدل چکی ہے۔ گراؤنڈز ختم کیے جا رہے ہیں اور ان کی جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *