احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی


 احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملزم کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے  وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پیش کی گئی۔

جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دی اور نیب کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کی۔

نیب لاہور نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف کرپشن شواہد نہیں ہیں۔

عدالت میں وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز  تفتیش بند ہو چکی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *