حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلوی کرکٹر کو کپتان مقرر کردیا



(24نیوز) آسٹریلوی کرکٹر مارنس لیبوشین کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا۔

اس سلسلے میں ایک 26 سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں ایک پرائیویٹ جیٹ حیدرآباد کے اوپر سے اڑتا ہوا دکھایا گیا اور پرواز کے دوران ایسے لیفلٹس گرائے گئے جن پر لکھا تھا کہ ’مارنس لیبوشین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے‘۔

مارنس لیبوشین فرنچائز میں براہِ راست دستخط کے ذریعے شامل ہوئے تھے، جو پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کی گئی  تاہم اس معاہدے کی مالی تفصیلات ابھی تک افشا نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ایس ایل 11 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *