
(24 نیوز )ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ 15 اگست سے شروع ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہیں۔
ایونٹ کےلیے ٹیموں کو 4، 4 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 2018 کے بعد دوبارہ ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے، گروپ ڈی کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت شامل ہیں۔
گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں، گروپ بی میں گروپ بی میں بیلجیئم، جرمنی، فرنس اور ملائیشیا کی ٹیمیں موجود ہیں، گروپ سی میں آسٹریلیا، سپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں،ہاکی ورلڈکپ 2026 میں جرمنی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری












Leave a Reply