فخر زمان نے اپنی فٹنس کا راز کھول دیا


قومی بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر جاری تبصروں پر خاموشی توڑ دی۔ سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالروف کے تبصرے پر ردعمل دے دیا۔

فخر زمان کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *