T20ورلڈ کپ آج تین مقابلے پاکستان اور امریکہ کے میچ میں بارش کے بھی کھیلنے کا امکان



(24 نیوز)تلخ یادیں بھلا کر گرین شرٹس آج  کمزور حریف پر جھپٹنے کیلیے تیار ہیں، ٹی 20 ورلڈکپ میں آج تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکہ کا میچ ہوگا،  کولمبو میں بارش پاکستانی مہم پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے, میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا،پہلا میچ  نمیبیا اور نیدر لینڈز کے درمیان صبح ساڑھے دس بجے،دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان آج دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ آج سنہالیز سپورٹس کلب کولمبو میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی،پہلے مقابلے میں اس نے نیدرلینڈز کو مات دی تھی۔

ڈچ سائیڈ کی جانب سے بھرپور فائٹ نے ایک موقع پر ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی تھی مگر سیکنڈ لاسٹ اوور میں فہیم اشرف نے ریسکیو کرتے ہوئے فنش لائن عبور کرا دی۔ 

اسی طرح امریکہ نے بھی اپنے پہلے میچ میں بھارت کو پریشان کیا،البتہ سوریا کمار یادیو نے میزبان ٹیم پر منڈلاتے خطرات ٹال دیے تھے۔

مزید پڑھیں:”شکریہ وزیراعظم شہبازشریف“، سری لنکن صدر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

2 برس قبل کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی جو بعد میں پہلے راؤنڈ سے ہی اخراج کی وجہ بن گئی تھی۔

 اس لیے اب گرین شرٹس حریف کے خلاف کسی بھی قسم کی سہل پسندی سے اجتناب کرتے ہوئے حساب چکتا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

کھلاڑیوں کی نگاہیں صرف گزشتہ ٹورنامنٹ میں ناکامی کا بدلہ لینے پر ہی مرکوز نہیں ہوں گی بلکہ 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے گروپ میں پوزیشن کو بہتر بنانا اولین مقصد ہوگا۔ 

 کولمبو میں بارش پاکستانی مہم پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے،گرین شرٹس کو اسے مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

 ڈی ایل میتھڈ پر فیصلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیزرفتاری سے رنز بنانا ہوں گے، ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانا پڑے گا۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *