
(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ٹیم نے کینڈی میں ڈیرے جما لئے ہیں۔
قومی ٹیم نے سری لنکا کے شہر کینڈی میں ڈیرے جما لیے ہیں اور کھلاڑیوں نے اہم معرکے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
گرین شرٹس آج پالی کیلے میں بھرپور پریکٹس سیشن کریں گے، جہاں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں کھلاڑی مختلف کمبی نیشنز پر بھی کام کریں گے۔
سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
قومی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کل کے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کو شکست دینے کے بعد ڈیوڈ ملر کابڑا بیان سامنے آگیا












Leave a Reply