
(روزینہ علی)ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گاجس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے،مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پول A میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان جبکہ پول B میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں۔
گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی جو30 مئی کوصبح 11:00 بجے کھیلاجائے گا، دوسرا میچ پاکستان بمقابلہ ملائیشیا 31 مئی دوپہر 3:00 بجے ہوگا۔
تیسرا میچ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 3 جون دوپہر 3:00 بجے کھیلا جائے گا،پانچ جون کو سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز کا مرحلہ شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 جون کو منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوبل سپر لیگ کا شیڈول جاری، قلندرز بھی شامل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر سے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیااوریوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے باصلاحیت انڈر 18 کھلاڑی سامنے آئے۔












Leave a Reply