(24نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ مستحکم کرنے کے لئے اہم میچ کا ٹاس ہو گیا۔
پی ایس ایل الیون کے 36 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے ہیں۔
ٹاس جیت کر ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن
اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب نے میچ کا ٹاس جیت لیا اور انہوں نے بیٹنگ حیدر آباد کے کیپٹن مورنس لیبوشین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر کر دی۔
پلئینگ الیون میں تبدیلیاں
آج میچ کے لئے اسلام آباد یونائٹڈ نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
شاداب خان نے محسن ریاض اور سلمان مرزا کو آج میچ کے لئے پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔
حیدر آباد نے ایک تبدیلی کی ہے۔
ٹاپ فور میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد؛ پوائنٹس ٹیبل پر کون کہاں؟
یونائٹڈ 4 میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے اور آج کا میچ جیت کر بھی وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہی رہے گی کیونکہ دوسری پوزیشن پر ملتان سلطانز کے 12 پوائنٹس ہیں۔
حیدر آباد کنگز مین کے لئے آج کا میچ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے کیونکہ حیدرآباد کے 8 پوائنٹس ہیں۔ یہ میچ جیت گئے تو ان کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریت بھی ممکن ہے بہتر ہو جائے۔
اس وقت آٹھ ہی پوائنٹس لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے بھی ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ حیدر آباد سے کم ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین کے سوا تمام ٹیمیں اپنے نو نو میچ کھیل چکی ہیں۔ ان دو ٹیموں کا نواں میچ آج ہو رہا ہے۔
یہ میچ حیدر آباد ہار گئی تو ان کا نیٹ رن ریٹ معمولی کم ہو گیا تو وہ لاہور قلندرز سے نیچے پانچویں پوزیشن پر چلے جائیں گے اور قلندرز بیٹھے بٹھائے ٹاپ فور میں آ جائیں گے۔ آج کے میچ کے بعد تمام ٹیموں کو ایک ایک گروپ میچ مزید کھیلنا ہے۔













Leave a Reply