
(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیبل پوائنٹس پر پشاوز زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
لاہور کی ٹیم ساتویں، جبکہ کوئٹہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز نے ایونٹ میں ابھی تک 5 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچ کھیل کر 2 جیتے اور 4 میں شکست ہوئی۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کا میچ مشکوک، آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا












Leave a Reply