6 گیندوں پر 6وکٹیں! ایسا اوور جس نے میچ کو لمحوں میں ختم کر دیا



(ویب ڈیسک)انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ایسا لمحہ سامنے آیا جس نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا، ایک عام سا میچ اچانک تاریخ بن گیا جب ایک بولر نے چند لمحوں میں پوری ٹیم کی کمر توڑ دی۔

پینکرج کرکٹ کلب کے فاسٹ بولر مائلز ڈیوس جو پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہیں نے پیلسال کلب کے خلاف میچ میں وہ کارنامہ انجام دیا جو کرکٹ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے،انہوں نے لگاتار چھ گیندوں پر چھ کھلاڑی آؤٹ کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر ڈالی۔

میچ کا رخ اس وقت بدلنا شروع ہوا جب پیلسال کی ٹیم 49 رنز پر صرف دو وکٹیں کھو چکی تھی اور بظاہر مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی تھی۔ لیکن پھر آیا وہ اوور جس نے سب کچھ بدل دیا۔

ڈیوس نے اوور کا آغاز اگرچہ وائیڈ سے کیا، مگر اس کے بعد جو ہوا وہ کسی فلمی سین سے کم نہ تھا۔ اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے کے بعد اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مکمل طور پر ہلا کر رکھ دیا۔

چند ہی منٹوں میں اسکور 49 پر 9 وکٹیں ہو گیا اور میچ یکطرفہ ہو کر رہ گیا۔ ڈیوس نے 6 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنی ٹیم کو 116 رنز سے شاندار فتح دلوا دی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل الیون کا پہلا الیمینیٹر میچ، حیدر آباد کے کیپٹن نے بیٹنگ سلطانز کو دےدی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *