روانڈا کی خاتون بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا



(ویب ڈیسک)روانڈا کی خاتون بیٹر نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، روانڈا کی ہونہار اوپنر فینی یوتاگوشی مانندے نے صرف 15 سال کی عمر میں  گھانا کے خلاف میچ میں ڈیبیو پر 65 گیندوں میں ناقابلِ شکست 111 رنز سکور کیے اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم عمر ترین سنچری بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔

 فینی نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوگنڈا کی پروسکوویا الاکو کے پاس تھا، جنہوں نے 16 سال اور 233 دن کی عمر میں 2019 میں مالی کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

مزید یہ کہ فینی یوتاگوشی کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کیرن رولٹن کے پاس تھا، جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *