پی ایس ایل کا ڈرامائی موڑ؛ زلمی بہترین انٹرنیشنل بیٹر کو لے آئے



(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے چند روز پہلے ایک ڈرامائی موو میں پشاور زلمی نے ایک اور بہترین انٹرنیشنل بیٹر کو ہتھیا لیا۔ اس پرچیز سے پشاور زلمی کی پوزیشن مزید سٹرونگ ہو گئی۔

پشاور زلمی نے اب یہ کیا ہے کہ  بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
تنزید حسن  پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کے لئے آ رہے ہیں۔ 

 بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نواوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔

 تنزید حسن تمیم کی شمولیت کے بعد وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں آنے والے بنگلہ دیش کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا،  آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے برسرپیکار ہوں گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *