ملتان سلطانز کا کیمپ مکمل بڑے ناموں کی لاہور انٹری



(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 11 کے سلسلے میں ملتان سلطانز کے بڑے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف لاہور پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپس، لچلن شا اور پیٹر سیڈل لاہور پہنچ گئے ہیں اور ملتان سلطانز کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

ان کے علاوہ ہیڈ کوچ ٹم پین اور کوچنگ اسٹاف میں برینڈن ولسن اور مائیک اسمتھ بھی لاہور پہنچ کر ٹیم کی تیاریوں سے جڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11 کا میلہ 39 دن جاری رہے گا اور ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں یکساں تعداد میں ہوں گے جس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم 22، 22 میچز کی میزبانی کرے گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی صورتحال بہتر ہونے تک پی ایس ایل میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے اور ایونٹ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *