پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار



( ویب ڈیسک )پاکستا ن ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ  کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے میں غیر معمولی کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے، انہوں نے6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کا کیمپ مکمل،بڑے ناموں کی لاہور انٹری

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *