
(ویب ڈیسک )جنوبی افریقا نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا نے کونر اسٹرہوئیزن کی 33 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں روپے کی ڈیل،IPL کی بڑی ٹیم فروخت ہو گئی
روبن ہرمین 39 اور ویان ملڈر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لیںڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2، زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔
بیون جیکبس 36، ٹم روبنسن 25 اور کپتان جیمز نیشم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے پانچ میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔












Leave a Reply