
(24 نیوز)لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، لاہور اور کراچی ایونٹ کے میزبان ہونگے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔
دوسری طرف دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا پی ایس ایل کے پہلے دس سال بڑے کامیاب رہے، امید ہے اگلے دس سال بھی کامیاب رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کرس گرین اور عثمان خواجہ پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں، کراؤڈ کے ہونے سے حوصلہ ملتا ہے۔
راولپنڈیز ٹیم کے کپتان محمد رضوان بولے پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک نہیں بن رہا اس وجہ سے پرفارمنس بہتر نہیں ہو رہی۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کا کہنا ہے پی ایس ایل میں نئی ذمہ داری ملی ہے کوشش ہوگی اچھے طریقے سے نبھاؤں۔
حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہر گیم پریشر گیم ہوتی ہے، بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کرنا پڑتا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں ہماری ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں۔












Leave a Reply